اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کیلئے کہا تھا، مصدق ملک

اسلام آباد، وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کیلئے کہا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیں آفر کی تھی کہ ہمارے ساتھ ملکر حکومت سازی کریں لیکن ہم نے انکار کردیا۔

مصدق ملک کا یہ کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے ہمارا اتحاد ٹھیک چل رہا ہے، جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہ آئے معاشی استحکام بھی نہیں آسکتا، شہباز شریف پہلے چارٹر آف اکنامکس کی پیشکش کرچکے ہیں۔

latest urdu news

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں، روپے اور ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں، روپے اور ڈالر کی قیمت میں تناسب بھی اثر انداز ہوتا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔