اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خاتون کو ہراساں کرنے اور تھپڑ مارنیوالے رکشہ ڈرائیورز گرفتار

لاہورکے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں اور تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کی کال 15 پر موصول ہوئی تھی، گارڈن ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور ناظم نے کرائے کے تنازع پر خاتون کو ہراساں کیا اور تھپڑ جڑدیا جب کہ رکشہ ڈرائیور خاتون کا فون چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

latest urdu news