اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہیکرز معلومات چرانے کیلئے 12 نئی ایپلی کیشنز استعمال کررہے ہیں، وزارتوں کو مراسلہ جاری

کابینہ ڈویژن نے ہیکرز کیجانب سے معلومات چرانے کیلئے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے استعمال پر تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوادیا۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز مجموعی طور پر 132 ایپلی کیشنز کے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں اور اب ہیکرز نے معلومات چرانے کیلئے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔

نئی چیٹ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹریپ کرکے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔

latest urdu news

مراسلے میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنیوالے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے اور معروف اینٹی وائرس انسٹال کرکے اپنے موبائل فون اسکین کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں ناقابل اعتبار ایپلی کیشنز سے انسٹالیشن نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔