اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بلوچستان: جندران کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی

لیویز حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ 15 کلومیٹر کے پہاڑی علاقے میں پھیل چکی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 220 اہلکار اور افسران آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جدید آلات نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے آگ پر قابو پانے کا بیان جاری کردیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جندران کے جنگلات میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بجھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جندران کے جنگلات میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

urdu news today