4سالہ بچی کی بیٹنگ سوشل میڈیا پروائرل

صادق آباد، 4 سالہ ننھی بچی سونیا کی بیٹنگ نے سوشل میڈیا پر ہرطرف دھوم مچادی اور اسکے شاندار شاٹس سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

صادق آباد کی 4 سالہ ننھی بیٹر سونیا کی بیٹنگ کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں، ننھی بچی نے ایسے شاٹس لگائے کہ بڑے سے بڑے بیٹسمین دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

سونیا کا کہنا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین ہے اور ان ہی کی طرح کھیلنا چاہتی ہے، 4 سالہ سونیا کے والد نے کہا کہ سونیا اسکول سے پڑھائی کے بعد واپس آکر گھر میں روزانہ 2 گھنٹے پریکٹس کرتی ہے۔

urdu news today