اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب کابینہ نے صوبے میں سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی

لاہور، پنجاب کابینہ نے صوبے میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری اور بچوں اور بچیوں سے ظلم و زیادتی والے کیسز کا تیز ٹرائل کیا جائے گا، اسکے علاوہ ہتک عزت کیس میں 90 دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا جبکہ اس سلسلے میں منظوری کیلئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

urdu news today

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔