اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔

جنوبی امریکی ملک وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورانامی شخص کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص قرار دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیجانب سے جوآن کو باقاعدہ سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا، انکی عمر 112 سال تھی اور 253 دن تھی۔

ٹائیو ویسنٹ کے نام سے پہچانےجانے والے پیریز مورا 27 مئی 1909 کو وینزولا کی ریاست تاچیرا میں پیدا ہوئے تھے، وہ اپنے 10 بہن بھائیوں میں 9ویں نمبر پر تھے۔

اس کے 11 بچے تھے جن میں 6 بیٹے اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے ان کے 42 پوتا پوتی اور نواسے نواسی ہیں جب کہ 18 پر پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور ان کے بھی 12 بچے ہیں۔

جوآن ویسنٹ پیریز مورا پیشے کے اعتبار سے کسان تھے اور انہوں نے 5 سال کی عمر میں اپنے باپ اور بھائیوں کیساتھ کھیتوں میں کام کرنا شروع کردیا تھا جب کہ دس بہن بھائیوں میں ان کا نواں نمبر تھا۔

urdu news today