اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

غزہ: امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیلی صدر نے معافی مانگ لی

غزہ میں میزائل حملے میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیلی صدر نے معافی مانگ لی۔

غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ورلڈ سینٹرل کچن کے عملے کے قافلے پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 ارکان مارے گئے تھے۔

اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے امریکی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن کے سربراہ سے بات کرتے ہوئے واقعے پر گہرے غم کا اظہار کیا اور ان سے ان 7 قیمتی جانوں کی بمباری سے ہلاکت پر معافی مانگی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن امدادی گروپ کے بانی کو فون کرکے تعزیت کا اظہار کر چکے ہیں۔

urdu news today