اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی جہاں شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

نیب پراسکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی تھی۔

رافع مقصود کے مطابق شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔

urdu news today

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیراعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی کہ شیریں مزاری اس کیس میں ملوث نہیں ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ کابینہ کے پاس اور بہت کام ہیں، یہ کام ہم کردیتے ہیں۔

عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔