اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط آسان نہیں ہوں گی، وزیراعظم نے خبردار کردیا

اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط آسان نہیں ہوں گی۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس مہینے آئی ایم ایف سے اگلی قسط مل جائے گی جبکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے وزیر خزامہ کی میٹنگ ہوگی، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے شرائط آسان نہیں ہوں گی تاہم آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت استحکام کیطرف گامزن ہے، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے شیڈول پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

ائیرپورٹس کے معاملے پر ترک کمپنی کا وفد پاکستان آئے گا، ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا کام جاری ہے، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ کریں گے۔

urdu news today