اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سی آئی اے کی کاروائی شہزاد ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اعجاز کی زیرنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہزاد ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 14 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی اور 1 عدد اپلائیڈ فار ہنڈا 125موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں شہزاد اور بلال شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے گوجرانوالہ شہر خصوصاََ علاقہ تھانہ دھلے میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔

urdu news today

ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔

اس موقع پرسی پی او کا کہنا ہے کہ مجرمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی، راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔

سی پی او نے انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔