اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پتنگ بازی کی دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے بن کر پنجاب آرہی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں پتا چلا ہے پتنگ بازی کی دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے بن کر پنجاب آرہی ہے۔

پنجاب کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ اسے سیاسی جماعت ہی نہیں مانتیں جو ملک پر حملہ آور ہو، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے۔

وزیراعلیٰ کی دھاتی ڈور سے متعلق بیان پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ اگر گردنیں کاٹنے والی دھاتی ڈور کے پی سے آرہی ہے تو پنجاب پولیس کیا سو رہی ہے، کیا آپ کی پولیس صرف آپ کی سکیورٹی اور پروٹوکول مامور ہے؟

urdu news today

ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخواکو جواب میں کہا کہ دھاتی ڈور سے متعلق نشاندہی الزام تراشی نہیں بلکہ رپورٹس کی بنیاد کی گئی ہے، صوبائیت کارڈ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے پر نظر رکھیں۔