اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پشاور میں آٹے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

سندھ سے گندم پہنچنے کے بعد پشاور میں بھی آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی، ہول سیل مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 سو روپے تک سستا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں کمی پر ذخیرہ اندوز پریشان ہو گئے ہیں، ڈیلرز کے مطابق قیمتیں مزید گرنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعد پشاور میں بھی آٹے کی قیمتیں گرگئی۔ 20 کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 سو جبکہ 80 کلو بوری کی قیمت میں 1 ہزار روپے تک کمی ہوئی۔

خبروں کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 5سو جبکہ فائن آٹا 3 سو سے 4 سو روپے تک سستا ہوگیا۔

urdu news today

آٹا ڈیلرز کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے گندم سٹاک کیا ہوا تھا، جو نئی گندم آنے کے بعد ان کے گلے پڑگیا۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق بہت جلد مارکیٹ میں مزید نئی گندم آنے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے تک آنے کاامکان ہے۔