اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پارٹی کے اندر کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کوہاٹ کے جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اس کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی ان لوگوں کی ہے جن کی ماؤں اور بہنوں کی بے عزتی ہوئی، علی امین گنڈا پور سمیت پوری قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں پیراشوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں، جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے انکو پھر سے گلے لگانے نہیں دیں گے۔

urdu news today