اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گوجرہ:مسافر بردار ٹرین حادثے کا شکار، ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی

گوجرہ کے قریب کراچی سے پشاور جانیوالی مسافر بردار ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق گوجرہ کے قریب کراچی سے پشاور جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس سے ڈمپر ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا تھا۔

حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

چیف ایگزیکٹو ریلوے نے حادثے کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

urdu news today