اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تھانہ اروپ پولیس کی کاروائی منشیات فروشی میں ملوث7 کس ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

انہی احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائنز ڈویژن بلال محمود سلہری اور ڈی ایس پی کینٹ سرکل عبدالحمید ورک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اروپ سب انسپکٹر شکراللہ خان و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں ثاقب علی، اسد، محمد عمیر، منظر شہزاد، صباء شہزادی، ندیم عباس اور عاصمہ ندیم شامل ہیں۔

urdu news today

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے چالو بھٹی، 1 عدد چولہا، 1 دابڑا، 1 عدد ڈرم لان، 3 ڈرم دیسی شراب، 1 ہزار شراب کی بوتلیں، 7 کلو 800 گرام چرس، 1 کلو 220 گرام افیون، 1 عدد رائفل 12 بور اور 1 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں کافی عرصہ سے منشیات فروشی کے دھندے سے منسلک ہیں۔

سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔