اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

توشہ خانہ کا جو ہار بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس موجود ہے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانے کا جو ہار بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس اور اسکی اصل قیمت کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس ایک ہار کے اوپر چل رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہار کی قیمت 300 کروڑ ہے، ان بیچاروں کو معلوم نہیں ہار آج بھی ہمارے پاس موجود ہے، ہم عدالت میں وہ ہار پیش کرنا چاہ رہے ہیں، ہار تحفے میں ملا تو ملٹری سیکرٹری بنی گالہ لایا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اس ہار کو توشہ خانہ میں جمع کرائیں، ہار توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد قیمت دیکر حاصل کیا گیا۔

اس ہار کی اصل قیمت 1 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے، انہوں نے ہار کی قیمت 300 کروڑ کرکے عمران خان اور اہلیہ پر مقدمہ کیا، مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ہار اڈیالہ نہیں آنے دیا گیا اور آج بھی وہ ہمارے پاس موجود ہے، ان کی گیم ان پر ہی آن پڑی۔

urdu news today

خیال رہے کہ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس 5 ستمبر 2022 کو دائر کیا گیا تھا اور عدالت نے 31 جنوری 2024 کو عمران خان اور انکی اہلیہ کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی تھی، یکم اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور انکی اہلیہ کی سزا معطل کی تھی اور ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیا تھا۔