اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

منشیات کی سپلائی کیلئے کوریئر سروز کے استعمال کا انکشاف

لاہور، منشیات کی سپلائی کیلئے فوڈ سپلائی سمیت دیگر کوریئر سروز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایس ایس پی فرقان بلال اور آفتاب پھلروان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران کشور نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی افراد پر مشتمل منشیات کے اسمگلرز کے 21 رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عمران کشور کے مطابق ملزمان منشیات سپلائی کرنے کیلئے فوڈ پانڈا سمیت دیگر کوریئر سروسز استعمال کرتے تھے، ملزمان مختلف کالجوں، یونیورسٹیوں اور پوش ایریاز میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

urdu news today