اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کی بہاولنگر واقعے کی مذمت، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے

راولپنڈی، عمران خان نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے معمول کے مطابق بات طے تھی لیکن آج ایسے کمرے میں ملاقات ہوئی جس میں شیشے لگائے گئے تھے۔

عمران خان نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، ایک ملک میں 2 قانون نہیں چل سکتے، بیرسٹر گوہر خان نے کہا عمران خان نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں۔

urdu news today