اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کی اکثریت عوام سزائے موت کے قانون کے حق میں ہے، سروے

ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستان کی اکثریت عوام سزائے موت کے قانون کے حق میں ہے۔

گیلپ پاکستان نے سزائے موت دینے کے حوالے سے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں نے کہا سزائے موت درست عمل ہے۔

سروے میں شامل 39 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کی جان لینا غلط ہے۔

سروے میں شامل 11 فیصد پاکستانیوں نے مجرمان کو سزائے موت دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے نہ ہی کھل کر اسکی حمایت کی ہے اور نہ ہی مخالفت جبکہ 5 فیصد افراد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

urdu news today