اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکا میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز

امریکا میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع ہو گیا اور اب مقدمے میں جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا، ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے اسٹارمی کو خاموش رہنے کیلئے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے اور اس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھا۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے، تاہم اب جیوری فیصلہ کرے گی کہ ٹرمپ نے مالی بدعنوانی تو نہیں کی، یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ ٹرمپ نے اداکارہ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر چھپا کر تو نہیں دیے؟

urdu news today

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے، سابق صدر کیخلاف 3 دیگر کرمنل کیسز بھی ہیں۔