اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا لاہور سے گرفتار

سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا۔

بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 ایمرجنسی پر کال کی تو سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر فورا کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا۔

کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر بھی کیا جاتا رہا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

urdu news today

خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں ’’ویمن سیفٹی ایپ‘‘ انسٹال کریں۔ ویمن سیفٹی ایپ کے الرٹ 15 اور لائیو چیٹ فیچرز سے وہ فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔

اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔