اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فضل الرحمٰن کا حماس رہنما سے ٹیلیفونک رابطہ

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماء اسماعیل ھنیہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک گفتگو میں شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاء کی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔

ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہیں۔

urdu news today

اسماعیل ھنیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔