اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,448FansLike
9,980FollowersFollow
562,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جاوید لطیف کی اپنی رائے، میں سنجیدہ نہیں لیتا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف سے متعلق کہا کہ ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا رانا ثنا اللہ اور جاوید لطیف کی اپنی رائے ہے، دونوں سے گزارش ہے کہ پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا وزیراعظم اور کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں، مثبت خبروں کے پیچھے بڑی محنت ہے۔

پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے، خارجہ پالیسی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی پر کل سعودی وفد پاکستان پہنچا۔

urdu news today

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا سعودی وفد کا سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بہت خوش آئند ہے، سعودی پرائیویٹ سیکٹر کا پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر سے تعاون فائدہ مند ہوگا، دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کے اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔