اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,305FansLike
9,980FollowersFollow
562,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی

گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

بارشوں کے سبب گوادر کے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پانی رہائشی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔

نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور متعدد سڑکیں بہہ گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے اور دکانیں و دفاتر بند کردیے گئے جس سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

urdu news today

پہلے مرحلے میں فوری طور پر گھروں کے اندر سے پانی نکالنے کا عمل کیا جارہا ہے۔