اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

851,131FansLike
9,980FollowersFollow
563,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ، 14 فوجی زخمی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے عرامشہ میں فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی فوجیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ حزب اللہ کا کہنا تھا اس نے شمالی اسرائیل میں گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔

اسرائیلی جہاز میں اگر کوئی پاکستانی موجود ہوا تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیں گے، ایران