مینڈیٹ چوری کرنے والوں کیساتھ مفاہمت نہیں ہوسکتی، عمران خان

راولپنڈی، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کیساتھ مفاہمت نہیں ہوسکتی۔

حالیہ گفتگو میں صدر زرداری نے مفاہمت کی پیشکش کی تھی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا تھا کہ ہم اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں۔

ملک کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے اختلاف میں شامل نہیں ہونی چاہیے، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات کو ہائی لائٹ کریں، درپیش مشکلات میں ہم اختلافات لیکر نہیں چلے سکتے ہیں۔

آپریشن رجیم چینج میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شدید تنقید کی تھی، صدر کی مفاہمت کی پیشکش پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج واضح طور پر کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کیساتھ مفاہمت نہیں ہوسکتی ہے، دوسری جانب اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگانے پر احتجاج کیا۔