اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سندھ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

کراچی، ماڑی پیٹرولیم نے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔

تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جب کہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال -1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے، شوال -1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا۔

ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ کنویں کو 1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔

ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، نہ ہم اقتدار کے بھوکے ہیں، جے یو آئی

ماڑی پیٹرولیم کے مینجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) فہیم حیدر نے دریافت کمپنی کے سائنسدان اور انجینئرز کیلئے ایک قابل ذکر کامیابی قراردیا۔
urdu news today