پی ٹی آئی کی قیادت مذاکرات کرے تو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت مذاکرات کرے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہوجاتی ہے، عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں ہے، ضمنی الیکشن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ن لیگ نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا جبکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نہیں نکلا، ن لیگ کے کارکن جوش و جذبے سے ووٹ ڈالنے کیلئے آئے۔

ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، نہ ہم اقتدار کے بھوکے ہیں، جے یو آئی

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءا للہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، کسی کو منانے کے لیے 10 بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے، دوسری جانب ترجمان جے یوآئی حافظ حمد اللہ نے رانا ثناء اللہ کے مولانا فضل الرحمان کو منانے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے مفاہمت کی سیاست کی لیکن مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، بات اب منانے سے بہت دور جاچکی ہے۔

urdu news today