حکومت کیجانب سے سستی روٹی و نان کی فروخت کو یقینی نہیں بنایا جاسکا

لاہور، شہر بھر میں کہیں روٹی اور نان سستا جبکہ کہیں پرانے ریٹس روٹی 20 اور نان 30 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سستی روٹی اور نان فروخت نہ کرنے پر اب تک 33 مقدمات اور 28 گرفتاریاں ہوچکی ہیں جبکہ روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 80 ہزار سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسترو نے گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ کی انسپکشن کی۔

سندھ حکومت کا اسٹریٹ کرائم کیخلاف دو طرفہ کارروائی کرنے کافیصلہ

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ روٹی و نان کی قیمتوں پر عمل درآمد کیلئے فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے، نان و روٹی کی فروخت کو ہر صورت مقرر کردہ قیمتوں پر یقینی بنایا جارہا ہے۔

urdu news today