اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قلعہ دیدار سنگھ پولیس کی کاروائی بھالو چورگینگ کے 2 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ سرکل عبدالجبار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ انسپکٹر عبدالرحمٰن ڈوگہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بھالو چور گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے مال مسروقہ ڈیڑھ لاکھ روپے، الیکٹرک موٹریں، آہنی گاڈرز اور دیگر چوری کا سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران اور عبداللہ شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے علاقہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے مضافات میں چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی قتل وجہ سامنے آگئی

سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں کا مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی اوکا کہنا ہے کہ چور اور جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے۔ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

urdu news today