اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان کی ہدایات ہیں کہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہوں گے

اسلام آباد، سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر زین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ ہر جمہوری قوت کیساتھ بیٹھا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب تک سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

پروگرام میں شریک سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ ہر جمہوری قوت کیساتھ بیٹھا جاسکتا ہے۔

urdu news today

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کیلئے کارڈ شو کرے، سپریم کورٹ غیر جانبدار ثالث کے طور پر بیٹھے، حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کرسکتے ہیں تو عمران خان کے سامنے رکھیں گے، عمران خان کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی کے متعلق بات ہونی چاہیے کیونکہ عمران خان کی رہائی سب سے اہم ہے۔

اسکے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی کے کہتے ہیں کہ تمام مذاکرات اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ہونگے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی جو کچھ ہوگا سب کے سامنے ہوگا۔

حالیہ بیان میں پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زین قریشی نے حامد میر کے سامنے یہ واضح کہا ہے کہ پی ٹی آئی (ن) لیگ، پی پی پی اور ایم کیو ایم سے کسی بھی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔