اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطاتارڑ 

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیر عطاتارڑ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایکس کی بندش کے معاملے پر حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے لیکن کچھ چیزوں پر کام کرنا بہت ضروری ہے، یہ معاملہ عدالت میں ہے اور وفاقی حکومت نے اپنا جواب جمع کرادیا ہے، آپ نے دیکھا کہ گوادر پر حملہ ہوا تو کالعدم بی ایل اے کی ساری تفصیلات ایکس پر فراہم کی جارہی تھیں۔

وفاقی وزیرعطا تارڑ نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے، یہ لوگ برطانیہ اور بلوچستان سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں اور شرانگیزی پھیلا رہے ہیں۔

urdu news today

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے، اگر آنے والے وقتوں میں ہمیں دہشتگردی سے لڑنا ہے اور علیحدگی پسندوں کا مقابلہ کرنا ہے اور امن کو فروغ دینا ہے کہ ہمیں کوئی نہ کوئی گائیڈ لائنز طے کرنا ہوں گی۔