اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

 نئی نویلی دلہن کی گھر میں پھندا لگی لاش برآمد

لاہور، گجرپورہ میں واقع گھر سے نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ طیبہ کی 10 روز قبل سلیمان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔

سلیمان پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن اس نے طیبہ سے دوسری شادی کرتے ہوئے اسے نہیں بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے، گزشتہ رات طیبہ نے اپنے گھر فون کرکے بتایا کہ اسکے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور آج صبح فلیٹ سے اسکی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

urdu news today

پولیس نے شوہر سلیمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے اور پوسٹمارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔