اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالا ملزم گرفتار

ایف آئی اے حکام نے متحرک کارروائی کے نتیجے میں غیر قانونی سفر کرنیوالے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

لاہور، ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے مسافر کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ابرار نامی ملزم غیر قانونی طریقے سے جعلی دستاویزات کے ذریعے خود کو وقار الحسن بتا کر اٹلی جانے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے کسی ایجنٹ سے 40 لاکھ روپے کے عوض جعلی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news