اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نئی سیاسی جماعت میں کون کون شامل ہوں گے، مفتاح اسماعیل نے نام بتا دیے

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت میں کون کونسے سیاسی رہنما شامل ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں ان شخصیات کے نام بتائے جن میں سردار مہتاب عباسی، زعیم قادری، جاوید عباسی اور ظفر مرزا جیسے سیاستدانوں کے علاوہ سول سائٹی کے معروف لوگ بھی انکی پارٹی میں شامل ہوں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کی رجسٹریشن جمعرات کے روز تک کروا دی جائے گی۔

مفتاح نے فخریہ انداز سے یہ کہا کہ اس بات کی گارنٹی نہیں دیتا کہ پارٹی جلد ہی پاکستان کی مقبول جماعت بن جائے گی لیکن یہ بات ضرور واضح کرنا چاہوں گا کہ ہم چونکہ اقتدار میں کافی عرصہ رہے ہیں ہمیں یہ باخوبی پتہ ہے کہ پارٹی کی سیاسی طور پر مارکیٹنگ کیسے کرنی ہیں۔

latest urdu news