اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

باراتیوں کی بس ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئی، کئی باراتی جھلس کر زخمی

باراتیوں کی بس بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دولہا سمیت 10 افراد کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق کوٹلی کلاں سے بارات دلہن لینے صالح خانہ جا رہی تھی اس دوران بس ڈرائیور کے قابو سے نکل کر 11 ہزار وولٹ ہائی ٹرانسمیشن لائن سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کرنٹ لگنے سے دولہا کبیر خان سمیت دس افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرین کے لواحقین اور اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف درج کیا جائے، بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنیں بہت نیچے ہیں۔

latest urdu news