اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں حماس کی واپسی کا بہانہ بنا کر 4 بڑے فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس کی واپسی کا بہانہ بنا کر 4 بڑے فضائی حملے کردیے۔

چند ماہ قبل اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں آپریشن کرکے اسے ”وار فری“ یعنی محفوظ ایریا قرار دیدیا تھا لیکن حماس کی واپسی کو روکنے کا بہانہ بنا کر اسرائیل نے 4 بڑے فضائی حملے کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ میں آپریشن کا مقصد صرف حماس کی واپسی کو روکنا تھا۔

اسرائیلی بمباری اور ظلم و ستم کیخلاف امریکہ میں گریجویشن تقریب کے دوران طلباء نے فلسطینی پرچم کے ذریعے بھرپور احتجاج کیا اور”سیز فائر“ کے فلک شگاف نعرے لگائے، دوسری جانب القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں متعدد فلسطینی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے ابھی تک اسرائیلی بمباری سے 35 ہزار سے زائد فلسطینی جان کی باز ہار چکے ہیں۔

اس سنگین معاملے میں جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت نے اسرائیل کیخلاف غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ دائر کردیا ہے، ترکی کے بعد مصر نے بھی اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا اعلان کردیا ہے۔

latest urdu news