اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جیوز نیوز نے ذرائع کے مطابق بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کردیا جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سمجھتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پا رہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

latest urdu news