اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لیبیا کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم کو 60 سال قید اور 42 لاکھ جرمانے کی سزا

گوجرانوالہ کی عدالت نے لیبیا کشتی حادثے میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم محمد ممتاز کو 3 مقدمات میں سزا سنا دی۔

خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو 60 سال قید اور 42 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم کے خلاف تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں 3 مختلف مقدمات درج تھے۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے اٹلی لے جانے کے عوض وصول کیے۔چاروں نوجوان لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

latest urdu news