اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حکومتی اقدامات سے مہنگائی قابو میں آرہی ہے لیکن تحریک انتشار کو یہ چیز ہضم نہیں ہورہی، عطاتارڑ

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی قابو میں آرہی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری دن بدن بڑھتی جارہی ہے، اسٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈ توڑ رہی ہے لیکن تحریک انتشار کو یہ چیز ہضم نہیں ہورہی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر لیگی رہنما امیر مقام کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں پر پرچہ کیوں نہیں ہوتا؟ وہ تینوں 9 مئی کو وہاں موجود تھیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو پولیس والے شہید ہوئے ان کے خاندان کیساتھ مکمل ہمدردی ہے، آزاد کشمیر کا ایک خصوصی اسٹیٹس ہے اور وفاقی حکومت کی گرانٹ سے آزاد کشمیر حکومت کے معاملات چلائے جاتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

حکومتی اقدامات سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی تحریک انتشار سمیت کسی کو بھی ہضم نہیں ہورہی ہے، اس موقع پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر معذرت کریں اور 9 مئی کو تسلیم کریں۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما معافی مانگیں، جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا۔

latest urdu news