اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

909,069FansLike
10,003FollowersFollow
572,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

موٹر سائیکلوں کی تقسیم روکنے کا کیس: مریم نواز کو جج کے ریمارکس پر ہنسی آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی تقسیم روکنے کے کیس میں جج صاحب کے ریمارکس پر ہنسی آگئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ لڑکے بائیک لیکر لڑکیوں کے کالج کے سامنے جائیں گے، جنہوں نے وہاں جانا ہے وہ ویسے ہی چلے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا لڑکے بائیکوں پر ون وہیلنگ کریں گے، میرے خیال میں الیکٹرک بائیکس سے ون وہیلنگ نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ چند دن قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس دینے سے روکتے ہوئے تفصیلات طلب کی تھیں۔

latest urdu news