اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سید اسد مظفر نے چارج چھوڑ دیا، نئے ڈی پی او مستنصر باجوہ جلد چارج سنبھالیں گے

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اچانک عہدہ چھوڑ دیا۔

سید اسد مظفر نے گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں 10 روز کے اندر گجرات سے منشیات فروشوں کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں گجرات سے ڈالہ اور اسلحہ کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کی 50 فیصد خریداری مکمل ہو چکی ہے۔ گجرات میں محرم کے جلوس اور سکیورٹی کے لیے 300 سے زائد کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کے چند گھنٹوں بعد ہی ڈی پی او نے چارج چھوڑ دیا۔ نئے ڈی پی او گجرات مستنصر باجوہ چارج سنبھالیں گے۔

latest urdu news