اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پہلے پانامہ کیس کا کیا ہوا تھا کہ پراپرٹی لیکس کا رولا پڑ گیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے پانامہ کیس کا کیا ہوا تھا پراپرٹی لیکس کا رولا پڑ گیا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا پانامہ سے کوئی تعلق نہیں تھا اسے ٹارگٹ کرلیا گیا، اب پراپرٹی لیکس میں کیا نیا انکشاف ہوا ہے؟

خواجہ آصف نے کہا کہ مشرف، واوڈا اور شوکت عزیز جیسے نام سامنے آئے ہیں، بہت سے نام پہلے بھی تھے، واردات کیا ہوئی ہے کوئی بتائے، یہ پرانی ڈبہ فلم کا چربہ ہے، یہ بڑی خبر ڈبہ فلم پہلے بھی چلی ہوئی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کردار بھی وہی ہے بات بھی پرانی اور نئی بات کیا ہے؟ لگتا ہے یہ دو نمبر صرف اصل وارداتیوں سے توجہ ہٹانے کا منصوبہ ہے، اسکی فنڈنگ بھی وہی وارداتیے کر رہے ہیں، کام جیسے جیسے آ رہا ہے ایسی بڑی خبریں سامنے آئیں گی۔

latest urdu news