اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق

کراچی میں سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ مقتول نہال والدین کا اکلوتا بیٹا اور آرکیٹیکچر کا طالب علم تھا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اس کا ماموں 32 سالہ ایاز زخمی ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقابلے کے دوران دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ مقتول کے ماموں کا کہنا ہے کہ نیہال کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا جس سے دونوں ڈاکوؤں کو مارا۔

مقتول کے ماموں کے مطابق مقتول بھانجا اور زخمی ماموں سعدی ٹاؤن سے اپنے گھر نارتھ ناظم آباد جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، اس دوران دونوں نے مزاحمت کی، نہال نے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوکر ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کی جارہی ہے۔

latest urdu news