اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اداکارہ مسرت شاہین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش

پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک مساوات کی چیئرپرسن اور پشتو فلموں کی ماضی کی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مسرت شاہین نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی قیادت نے ان کی اس خواہش کی مخالفت کرتے ہوئے اُن کے رابطوں کے جواب میں خاموشی اختیارکرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس میڈیا پر مسرت شاہین کے قتل کی خبریں بھی زیر گردش رہیں جو بعد ازاں غلط ثابت ہوئیں۔ مسرت شاہین 2013 کے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مدمقابل کھڑی ہوئی تھیں تاہم انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔