اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم اور آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو مبارکباد

راولپنڈی(ویب ڈیسک) لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کپتان مصباح الحق کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح پر ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کامیابی اور فٹنس دیکھ کر خوشی ہوئی،امید ہے کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔دوسری جانب ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو فون کیا اور انگلینڈ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تاریخی فتح پر قومی ٹیم اور انہیں مبارکباد پیش کی۔