اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم کے بھارت سے براہ راست تعلق کی وجہ سے مسئلہ کشمیر متاثر ہورہا ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بھارت سے براہ راست تعلق کی وجہ سے مسئلہ کشمیر متاثر ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر ایک ریلی میں شرکت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ کشمیر پر حقائق تسلیم نہیں کرتا اور اسی ہٹ دھرمی کے باعث کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔ حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے اور اس اہم معاملے پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرنا چاہیے۔