اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پابندی کے باوجود صدر کے صاجزادے کو ممنوعہ بور کے 3 اسلحہ لائسنس جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے صدر پاکستان ممنون حسین کے صاجزادے سلمان حسین کو پابندی کے باوجود ممنوعہ بور کے 3 اسلحہ لائسنس جاری کئے ہیں۔سینیٹ کو فراہم کیے جانے والے تحریری سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں وزارت داخلہ نے پابندی کے دوران ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے4,4 لائسنس جاری کئے ہیں، جس میں صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے سلمان حسین کو ممنوعہ بور کے 3 لائسنس، 16 جون 2015 کو وزیراعظم نواز شریف کو ایک لائسنس غیر ممنوعہ بور کا، 2 جون 2015 جسٹس سرمد جلال عثمانی کو غیر ممنوعہ بور کا ایک لائسنس جبکہ محمد ثاقب جیلانی کو غیر ممنوعہ بور کا ایک لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔