اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترکی میں فوجی ٹینک کے سامنے لیٹنے والے بہادر نوجوان کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران فوجی ٹینک کے سامنے آنے والے بہادر نوجوان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد احتجاج کے دوران ٹینک کے سامنے لیٹنے والے نوجوان کی تصاویر نے سوشل میڈیا اور دنیا بھر کے میڈیا میں خوب مقبولیت حاصل کی لیکن اب اس نوجوان کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔ 40 سالہ نوجوان میٹن دوگان فارمیسی کا سابق طالب علم ہے جس نے مارشل لا کی کوشش کے دوران جان کی پرواہ کئے بغیر فوجی ٹینک کے سامنے لیٹ کر صدر رجب طیب اردگان کا حامی ہونے کا ثبوت دیا۔میٹن دوگان کا کہنا ہے کہ 15 اور16 جولائی کی درمیانی شب انہوں نے فوجی بغاوت کا سن لیا تھا اور دیکھا کہ فوج کی بھاری نفری اتاترک ایئرپورٹ کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے دوران وہ ایک ٹینک کے سامنے کھڑے ہوگئے جس پر انہوں نے چیخ کر فوجیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں ایک سپاہی ہوں تم کس کے سپاہی ہو جس پر فوجی ٹینک رک گیا جس کے بعد فوجیوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور ٹینک ایک مرتبہ پھر ایئرپورٹ کی جانب بڑھنے لگے جسے دیکھتے ہوئے میٹن دوگن دوبارہ ٹینک کے آگے آکر لیٹ گئے جس پر ایک مرتبہ پھر ٹینک رک گئے۔final3میٹن دوگن کا کہنا تھا کہ فوجیوں کی بغاوت دیکھ کر ایک لمحے کے لئے بھی میں نے نہیں سوچا کہ میں جو کچھ کر رہا ہوں یہ صحیح ہے یا نہیں لیکن مجھے اتنا علم تھا کہ میرا اقدام جمہوریت کی خاطر ہے۔دوسری جانب میٹن دوگن کی تصاویر سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا پر آنے کے بعد ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا یہی نہیں ٹوئٹر پر “ٹینک مین” کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ میٹن دوگن ان ہزاروں افراد میں سے ایک تھے جو استنبول، انقرہ اور دیگر شہروں میں فوجی بغاوت ناکام بنانے کے لئے سڑک پر نکل آئے تھے۔